نواز شریف کی شریانوں میں تنگی، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ

15 Nov, 2019 | 12:51 PM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کی صورتحال 26 ویں روز بھی تشویشناک، سٹیرائیڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی مقدار بڑھانے سے جسم پر سوجن، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بھی سنگین ہوگیا، ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

 سابق وزیر اعظم کو پلیٹ لیٹس کی کمی روکنے کیلئے سٹیرائیڈز دینے سے ان کے گردوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور گردوں کا عارضہ بڑھ گیا ہے جس سے ان کے پاؤں پر سوجن آگئی ہے، میاں نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانوں کی روٹڈ آرٹریز میں تنگی سے فالج ہونے اور پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے دی جانے والی ادویات سے ہارٹ اٹیک کا سنگین خطرہ ہے، میاں نواز شریف کے معالجین کیلئے ان کی صحت کو سنبھالنا ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مشکل ہوتا جارہا ہے۔

 ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو ایک سے زائد امراض لاحق ہونے اور پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ کا پتہ نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرز نے جلد از جلد میاں نواز شریف کو مرض کی تشخیص اور علاج کیلئے بیرون ملک لیجانے پر زور دیا ہے اور شریف خاندان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ  سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک لیجانے میں تاخیر سے انکی کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن ) مریم اورنگزیب کےمطابق ڈاکٹرز کاکہناہےکہ مرض کی تشخیص کے بغیر بیرون ملک منتقلی کی خاطر یہ خطرہ بار بار مول لیا جا رہا ہےسابق وزیراعظم کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظرزیادہ دیر تک یہ طریقہ کار طبی طور پر جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا،ڈاکٹرز نے واضح کیا ہے کہ جلد ہی محمد نواز شریف کو بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

مزیدخبریں