" نیا بلدیاتی نظام عوام کی اُمنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہے"

15 Nov, 2019 | 11:20 AM

Sughra Afzal

 (علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ لوکل ایریاز کی حد بندیوں کا کام مکمل کرلیا، پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت اور نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائینگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کاجائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لوکل گورنمنٹس کے انتخابات ہونگے، 455 مقامی حکومتیں بنیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکشن رولز جلد دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کے بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے، نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہے۔

مزیدخبریں