( فہد علی ) شاد باغ کے علاقے میں لڑکی کی پر اسرار ہلاکت، ورثا نے سسرالیوں پر قتل کا الزام عائد کردیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کی شاد باغ کے علاقے میں مریم نامی لڑکی نے زہر کھا لیا ہے جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس موقع ہر پہنچی تو مریم کے ورثا بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے تھے، ورثا نے مریم کے سسرالیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مریم کو اس کے سسرال والوں نے ہی مبینہ طور پر زہر دیا جس کی وجہ اسکی موت ہوئی ہے۔
ورثا کا کہنا تھا کہ مریم نے چند ماہ قبل حسن سے پسند کی شادی کی تھی مگر حسن کے گھر والے مریم کو پسند نہیں کرتے تھے اس لیے ذاتی رنجش پر مریم کو زہر دیا گیا ہے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔