زیشان نزیر: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ہربنس پورہ اور سبزہ زار میں غیر قانونی ٹیلی فون گیٹ وے چلانے والوں کے خلاف کارروائی، تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کے مطابق ایف آئی اے نے ٹیلی فون منی گیٹ وے ایکسچینج چلا نے والےتین افراد گرفتار کر لیے ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایف آئی اے نے مختلف موبائل کمپنیوں کی سینکڑوں سمیں لیپ ٹاپ اور دیگر آلات برآمد کرلئے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ملزمان کی غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔