ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی بڑی لاپرواہی، اساتذہ رل گئے

15 Nov, 2018 | 07:59 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کی لاپرواہی، سرکاری کالجوں کے اساتذہ کا ریکارڈ ہی موجود نہیں، اساتذہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کالجوں کے اساتذہ کی سینیارٹی فہرستیں اور ترقیاں التواء کا شکار ہوگئیں۔

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی سینیارٹی فہرستوں کے اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے ریکارڈ کے کسڈوڈین ڈی پی آئی کالجز کے پاس ہی موجود نہیں، 2012، 2015 اور 2017 میں بھرتی ہونیوالے اساتذہ کا ریکارڈ ڈی پی آئی کالجز کے پاس نہیں ہے۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ڈی پی آئی کالجز پنجاب نصرت جمال نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں سینیارٹی فہرستیں مرتب کرنے کے لیے معاونت طلب کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھرتیوں کا ریکارڈ نہ ہونے کے باعث لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی سینیارٹی فہرستیں ہی مرتب نہیں ہو سکی۔

 کالج اساتذہ کی سینیارٹی فہرستیں نہ ہونے سے ترقیاں التواء کا شکار ہیں۔ جبکہ سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی جانب سے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں