چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا اجلاس

15 Nov, 2018 | 06:13 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد انوار الحق کی زیر صدارت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس، ججز کے تربیتی کورس کے معیار کو مزید بہترکرنے، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی نئی عمارت کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے سمیت دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک اشرف کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق کی زیر صدارت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں اجلاس ہوا۔ جس میں بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم، جسٹس سردار احمد نعیم، رجسٹرار ہائیکورٹ شکیل احمد، سیشن جج لاہور عابد قریشی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعجاز احمد، پرنسپل لاء کالج پنجاب یونیورسٹی شازیہ قریشی، سپیشل سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل اور ایکسئین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر افسران نےشرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے چیف جسٹس کو ججز کے تربیتی کورسز کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے اقدمات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کورسز میں جوڈیشل افسروں کو ہیومن رائٹس کے حوالے سے بھی آگاہی دینے پر بھی زور دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کےافسران کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی نئی عمارت 31 دسمبر تک مکمل کرنےکی ہدایت کی۔ محکمہ بلڈنگ کے افسر نے چیف جسٹس کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی زیر تعمیر عمارت کو مکمل کرنے کے بارے میں بریفنگ دی ۔۔

بورڈ آف مینجمنٹ کےاجلاس کے شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کے تربیتی کورس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہیں۔

مزیدخبریں