پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں

15 Nov, 2018 | 05:48 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔ سینیٹ کی 2 نشستوں کے لیے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کچھ تاخیر سے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔

ولید اقبال اورسیمی ایزدی پنجاب سے سینیٹرز منتخب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ ہوا جب کہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے دونوں ارکان  کو سینیٹ کی نشستوں پر کامیابی ملی۔ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں