گورنر پنجاب قومی ہاکی ٹیم کے مسائل حل کرنے میدان میں آگئے

15 Nov, 2018 | 04:44 PM

Shazia Bashir

شہبازعلی: گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور قومی ہاکی ٹیم کے مسائل حل کرنے کے لئے میدان میں آگئے، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو تمام تر مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرا دی۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آفیشلز نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ہاکی فیدریشن کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے گورنر پنجاب کو قومی کھیل کی معاشی مشکلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی۔

گورنر پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے تمام تر مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ملاقات کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئین توقیر ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینٹ الیکشن کے باوجود قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کرنے پر گورنر پنجاب کے شکر گذار ہیں۔

مزیدخبریں