(سعید احمد) باغ جناح، اقبال پارک، جیلانی پارک سمیت شہر کے دیگر تفریحی پوائنٹ ہوئے پرانے، بچوں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو پکنک پوائنٹ بنا لیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ مقامی پارک کا منظر پیش کرنے لگا، بچوں نے گزشتہ کئی ماہ سے لاہور ائیر پورٹ کی خراب الیکٹرک سٹیئرز کو سلائیڈ بنا لیا، اے ایس ایف اور ائیرپورٹ چوکی پولیس سے بے خوف و خطر سلائیڈ لیتے بچوں نے کھیل ہی کھیل میں انتظامیہ کی نااہلی کا پول بھی کھول دیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں سے مسافروں کو لینے آئے بچوں نے ائیرپورٹ کو پکنک پوائنٹ بنا دیا، جس سے عرصہ دراز سے بند پڑی الیکٹرک سٹیئرز کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں۔مسافروں کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر میعاری ایکسلیٹرز اور الیکٹرک سٹیئرز کا بند رہنا معمول بن گیا۔