لاہورکالج فارو ومن یونیورسٹی میں فائنل تھسیس ڈسپلے، سمپوزیم کا انعقاد

15 Nov, 2018 | 04:21 PM

Shazia Bashir

شاہ رخ ندیم: لاہورکالج فارو ومن یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر کے زیر اہتمام فائنل تھسیس ڈسپلے اور سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ تھیسیس ڈسپلے کا افتتاح گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر کے زیر اہتمام تھیسیس ڈسپلے اور سمپوزیم میں پروین سرور، طارق جاوید ، وی سی لاہور کالج فرخندہ منظور، چیئرمین شعبہ آرکیٹکچر یاسمین مان سمیت آرکیٹیکٹ ماہرین اور طلبہ نےشرکت کی۔  پروین سرور نے طلبہ کی محنت کوسراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، یہی طلبہ نیا پاکستان بنائیں گے۔

چیئرمین شعبہ آرکیٹیکچر یاسمین مان نے کہا کہ 22 طلبہ نے اپنے فائنل پراجیکٹ ڈسپلے کیے ہیں جن میں اربن ڈویلپمنٹ، آفات کی روک تھام اور اسلامک آرکیٹکچر کا پہلو نمایاں ہے۔ طلبہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی 5 سالہ محنت کو پراجیکٹ کے طور پر پیش کیا، طلبہ نے عملی زندگی میں بھی ملک و قوم کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تھیسیس ڈسپلے اور سمپوزیم میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور ماہرین کو وائس چانسلر فرخندہ منظور کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔

مزیدخبریں