لاہوریوں کیلئے ایک اور بڑی آزمائش..

15 Nov, 2018 | 11:38 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (شاہ رخ ندیم) موسم میں تبدیلی، شہر میں گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی گھروں میں کھانا پکانے کے اوقات میں پورے پریشر کیساتھ گیس فراہم کرے گی۔

 سوئی گیس کے تیار کردہ شیڈول کے مطابق کمپنی کی جانب سے صرف کھانا پکانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جائے گی۔ صبح 6 سے 9 جبکہ شام کو 5 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ان اوقات میں کمپنی سسٹم سے فل پریشر کیساتھ گیس فراہم کرے گی تاکہ شہری آسانی سے کھانا پکا سکیں جبکہ دیگر اوقات میں شہر بھر میں کم پریشر کیساتھ گیس فراہمی جاری رہے گی۔

 کمپنی نے گیس پریشر کی شکایات اور گیس فراہمی میں مشکلات کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے،آئندہ چند روز میں ایس این جی پی ایل مذکورہ منصوبہ بندی پر عملدرآمد شروع کر دے گی، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں