(عابد چودھری) داتا دربار کے علاقے میں پانچویں جماعت کے طالبعلم نے اپنے ہی گھر میں چوری کر ڈالی، بیس لاکھ اور بیٹا غائب ہونے پر والد نے اپنے بیٹے اور اسکے دوست کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ داتا دربار کے علاقے موہنی روڈ پر پیش آیا جہاں پانچویں جماعت کے طالبعلم حسن نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے ہی گھر سے لاکھوں کی رقم چوری کر لی۔ پولیس کے مطابق حسن اپنے دوست نعمان کے ساتھ ملکر گھر سے 20 لاکھ کی نقدی چرا کر فرار ہو گیا۔ حسن کے والد طاہر نے اپنے بیٹے اور اسکے دوست کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے پولیس سٹیشن داتا دربار میں درخواست دے دی ہے۔
بچے کے والد طاہر کا کہنا ہے کہ درخواست کے باوجود رقم ملی اور نہ ہی بیٹے کا کچھ پتہ چل سکا۔