دو کمسن بچے مچھلی فارم کے تالاب میں ڈوب گئے

15 May, 2024 | 10:50 PM

سٹی42: شکارپور کے نواحی گاؤں گلاب کیھر میں 2 کمسن بچے کھیلتے ہوئے مچھلی فارم کے تالاب میں ڈوب گئے.  مقامی غوطہ خوروں نے 2 گھنٹے بعد لاشوں کو تالاب سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔  جاں بحق ہونے والے علی احمد کی عمر  10 سال اور خان کی عمر 11 سال تھی۔
ٹائون مدیجی کے علاقے گاؤں گلاب کیھر میں دو بچے مچھلی کے تالاب میں ڈوبنے کے بعد غوطہ خوروں نے دو گھنٹے تک انہیں تلاش کیا۔ 
 2 گھنٹے بعد نعشوں کو پانی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
کمسن بچوں کی لاشیں گھروں میں لائی گئیں تو گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ اس سانحہ پر سارے علاقے میں سوگ کا سا سماں ہے۔ 
 مقامہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے تنہا کھیلتے ہوئے مچھلی کے تالاب میں جا کر گرے تھے۔

مزیدخبریں