عثمان خان: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا۔ 18 مئی کو ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی گئی۔ضمنی انتخاب کو ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے دوبارہ گنتی کے نتیجہ سے مشروط کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 18 مئی کی تاریخ مقرر کر کے شیڈول جاری کر دیا تھا۔ شیڈول کے کئی مراحل مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد آج 18 مئی کو ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی گئی۔
پی پی 269 میں پولنگ معطل کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن روکنے کا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کو آر او کی طرف سے دوبارہ گنتی کے نتائج سے مشروط کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں پولنگ ملتوی کر دی
15 May, 2024 | 10:43 PM