مریم نواز نے   میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو مشیر برائے صحت مقرر کر دیا

15 May, 2024 | 10:32 PM

راؤ دلشاد:  پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ماہر امراض قلب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو مشیر برائے صحت مقرر کر دیا۔
نئے مشیر صحت کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
اس وقت پنجاب کابینہ 18 وزراء، 2 معاونین خصوصی اور ایک مشیر صحت پر مشتمل ہے۔
گزشتہ روز نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری راشد اقبال کو معاون خصوصی تعینات کیاگیا تھا۔

مزیدخبریں