ایم کیو ایم وفد کی چیئرمین نیپرا وسیم مختار سے ملاقات، لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ پر تفصیلی گفتگو  

15 May, 2024 | 10:07 PM

ویب ڈیسک : ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کے وفد کی چیئرمین نیپرا وسیم مختار سے ملاقات ہوئی، جس میں کراچی میں غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 
35ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کے وفد کی چیئرمین نیپرا وسیم مختار سے ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم وفد میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد وہرہ،معین عامر پیر زادہ اور صوفیہ سعید ایڈووکیٹ شامل تھیں۔ 
ملاقات میں کراچی میں غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ کراچی کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا جائے ، کے الیکٹرک کی طرف سے ہونے والی اوور بلنک کا نیپرا کے ذریعے آڈٹ کیا جائے۔ 
چیئرمین نیپرا کی جانب سے کراچی کے عوام کے حق میں کی گئیں گذارشات کو سراہا گیا ۔ چیئرمین نیپرا کی جانب سے ایم کیو ایم وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی گئی ۔ 

مزیدخبریں