نیب ترامیم  پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہو گی

15 May, 2024 | 09:24 PM

سٹی42: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم  کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہو گی ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ  جمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ بجے انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ  اور جسٹس حسن اظہر رضوی پانچ رکنی لارجربنچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ وفاق اور پنجاب کی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے انتظامات کا حکم دیا گیا ہے۔

جیل حکام نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر  بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے انتظام کی پڑتال کی جا چکی ہے۔  عمران خان اس کیس میں مدعی تھے اس لئے عدالت نے کیس پر انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت میں انہیں بھی شریک ہونے کی اجازت دی ہے۔ 

مزیدخبریں