ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

15 May, 2024 | 08:44 PM

سٹی42:  بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں  کے خلاف  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو آج سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

میجر بابر نیازی کو ان کے آبائی علاقے میانوالی کی مسلم کالونی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسران، جوانوں،شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر نے میجر بابر نیازی کی شہادت کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایسی ہر قربانی ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہے۔ 

مزیدخبریں