پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارروائیاں،4ہزار لٹر دودھ، 70لٹر آئل اور ممنوعہ اشیا تلف

15 May, 2024 | 07:06 PM

Ansa Awais

سٹی42 : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارروائیاں،  مختلف ریسٹورنٹ ، دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ناقص انتظامات پر بھاری جرمانےکئے گئےجس میں 4ہزار لٹر دودھ، 70لٹر آئل اور ممنوعہ اشیا تلف کر دی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے موہلنوال ، ٹولنٹن مارکیٹ ، سٹی ایریا میں معروف ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے۔ناقص انتظامات پر ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا۔ 6 کو 2لاکھ 75 ہزار جرمانے عائد کیے گئے۔ 70لٹر آئل اور ممنوعہ اشیاء تلف کر دی گئیں ۔ چٹ پٹے کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں. پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات اور مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناکہ بندی کے دوران 39ہزار لٹر دودھ کے معائنے کے دوران 4ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔

مزیدخبریں