ویب ڈیسک : سفاک بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں اپنی بوڑھی ماں کو اپنی بیوی سے تشدد کا نشانہ بنوایا .
واقعہ باپوش کالونی میں پیش آیا ، جہاں بیٹے اوربہو کے مبینہ تشددکے خلاف والدہ تھانے پہنچ گئی۔ متاثرہ ماں کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹے اور اس کی بیوی نے گھر میں گھس کر والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، بیٹے اور بہو نے گھر خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بیٹے قاسم کو پہلے ہی جائیداد سے عاق کیا جا چکا ہے، وہ بار بار پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے، وہ اپنی بیوی کے ساتھ ملکر مختلف بہانوں سے پریشان کرتا ہے ۔ مجھے انصاف فراہم کیا جائے، ڈی آئی جی کو درخواست جمع کرا چکی ہوں، تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔