عابد چودھری : ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا ۔
ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران 33 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزم نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد شادباغ کے قریب ملزم شاہ رخ کو گرفتار کر لیا ۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں گے ۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار
15 May, 2024 | 05:48 PM