پنجاب حکومت نے 600 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دیدی

15 May, 2024 | 05:27 PM

علی رامے:  پنجاب حکومت نے لاہور اور صوبہ بھر میں 600 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی .
پنجاب حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سفارشات پر منظوری لاہور اور صوبہ بھر میں 600 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی،  بسوں کی خریداری کے لیے 50 ارب روپے کا بجٹ نئے مالی سال میں مختص ہو گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز بسوں کی خریداری پر تخمینہ حکومت کو پیش کیا تھا، لاہور کے لیے 300 نئی بسیں خریدی جائیں گیں، لاہور کے لیے 27 الیکٹرک بسیں بھی خریدی جائیں گیں۔

 صوبائی دارالحکومت لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مختلف روٹس پر یہ بسیں چلائی جائیں گیں، لاہور کو مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد بسوں کی ضرورت ہے، ابتدائی طور پر صرف 300 نئی ماحول دوست بسیں خریدی جائیں گیں۔

مزیدخبریں