ہائی کورٹ نے عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت منظور کر لی

15 May, 2024 | 05:09 PM

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے عمران خان  کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور کر لی۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عمران خان کی اس نیب ریفرنس میں ضمانت منظور کرنے کا  فیصلہ آج بدھ کے روز سنا دیا۔ 

عدالت نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر  فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے  بانی پی ٹی آئی کو  ضمانت کے  عوض دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ 

مزیدخبریں