بیوٹی پارلر مالکن پر خاتون کسٹمرز کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

15 May, 2024 | 04:34 PM

عابد چودھری: بیوٹی پارلر میں خاتون کسٹمرز کی نیم برہنہ تصاویر بنانے کا معاملہ ، لاہور میں پی ای سی اے ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ بیوٹی پارلر کی مالک کیخلاف درج  کرلیا گیا۔

بیوٹی پارلر میں خاتون کسٹمرز کی نیم برہنہ تصاویر بنانے کے معاملے کا مقدمہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق دو لڑکیاں اریبہ شفیق بیوٹی پارلرمیں سکن پالش کروانے گئیں جہاں پر بیوٹی پارلرکی مالکن رخسانہ نےلڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویریں بنا لیں۔بیوٹی پارلر مالکن کے موبائل سے متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویریں برآمد ہوئیں۔ملزمہ رخسانہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویریں شیئر کیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کروایا۔

مزیدخبریں