190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت "سکیورٹی خدشات" کی بنا پر ملتوی

15 May, 2024 | 12:08 PM

 (حاشر احسن)جیل حکام کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

 واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی تھی۔

 جیل حکام کاکہناہے اڈیالہ جیل صوبہ کی حساس ترین جیل ہے، اڈیالہ جیل میں اہم سیاسی شخصیات قید ہیں،جیل سکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔

 جیل حکام کے مطابق میانوالی، ڈی جی خان، راولپنڈی اور اٹک جیل کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

  واضح رہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔

مزیدخبریں