شہری کو ساؤتھ افریقہ بھجوانے کیلئے 8 لاکھ روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

15 May, 2024 | 11:47 AM

 عرفان ملک : شہری کو ساؤتھ افریقہ بھجوانے کیلئے 8 لاکھ روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار،وفاقی وزیر محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران  سمندری ضلع فیصل آباد سےملزم محمد وسیم کو  گرفتار کیا گیا۔ملزم شہریوں کو بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔
 ایف آئی اےکے مطابق ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے ،ملزم نے شہری کو ساؤتھ افریقہ بھجوانے کیلئے 8 لاکھ روپےلیے ۔رقم وصول کرنے کے بعدملزم  روپوش ہو گیا ۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
 

مزیدخبریں