سٹی42 : سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 47 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی،ڈالر 278 روپے 18 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔