(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 24 سو ملین روپے جاری کردیئے ۔لاہور کے سکولوں کیلئے 20 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
رحیم یار خان کیلئے 304 ،لیہ کیلئے 241 اوربہالنگر کیلئے 158 ملین روپے دیے گئے ۔ملتان کیلئے 89 بلین،فیصل آباد کیلئے57 ملین اور گجرانوالہ کیلئے 40 بلین مقرر کیے گئے ۔چنیوٹ،سرگودھا اور حافظہ آباد کیلئے 55 ملین کا بجٹ جاری کیا گیا ہے۔جھنگ کیلئے 57، قصور42 اور جہلم کیلئے 43 ملین کا بجٹ جاری کیا ۔
مذکورہ فنڈز رواں ہفتے ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکاونٹ میں منتقل کردیئے جائیں گے جاری کردہ بجٹ سکینڈ شفٹ سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں پر بھی خرچ کیا جا سکتا ہے ۔