پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان؟بڑی خبر آ گئی

15 May, 2024 | 11:19 AM

 (ویب ڈیسک)مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کی سنی گئی،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کمی کا امکان ہے، قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

 پیٹرول کی قیمت میں پندرہ دنوں میں دوسری بار کمی کا امکان ہے، پیٹرول 13 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، ڈیزل کی فی لیٹر میں 8 سے 10 روپے کمی ہو سکتی ہے،مٹی کا تیل 9 روپے 49 پیسے فی لیٹر سستاہونے کا امکان ہے۔

  ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

 آج رات کو عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ یکم مئی کو پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی گئی تھی،جس کے بعد پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت 288روپے 49پیسے ہے،ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی گئی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی موجودہ قیمت 281روپے 96پیسے فی لیٹرہے،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 63 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

  یاد رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کے طور پر 60روپے فی لیٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64فی لیٹر کا مارجن مل رہا ہے تاہم  ضلعی مارجن (اضافی مارجن سمیت) پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 7.87روپے بھی وصول کئے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں