سلنڈر دھماکےسے گھر زمین بوس، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

15 May, 2024 | 09:30 AM

 (سید زوار حسین کاظمی) سرگودھا میں واقع  گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت  2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے فاضل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر زمین بوس ہو گیا، ملبے تلے دب کر 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

 واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں کی حالت بھی تشوشناک بتائی جاتی ہے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔

مزیدخبریں