سورج آگ برسانے لگا، فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی،بارش سے متعلق اہم  پیشگوئی

15 May, 2024 | 09:26 AM

(فاطمہ عارف)شہر میں فضائی آلودگی  میں اضافہ ،لاہور 170 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

صبح کے آغاز پر ہی سورج کی کرنیں بھی تیز ،،شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،دن بھر میں 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی ظاہر نہیں کی گئی۔
صبح سویرے چبھن بھری دھوپ نے شہر کے ہر حصے کو لپیٹ میں لے لیا ۔ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 170 ریکارڈ کی گئی ۔سید مراتب علی روڈ159،فیز8-ڈی ایچ اے 189،کوٹ لکھپت 110,یو ایس کونسلٹ 179,ٹھوکر نیاز بیگ 159،ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا ۔

مزیدخبریں