عابد چودھری: سی ٹی او کا میو ہسپتال کے گردونواح میں ٹریفک مسائل کا جائزہ لینے کیلئے دورہ،ایس پی سٹی منیر ہاشمی نے سی ٹی او عمارہ اطہر کو ٹریفک مسائل پر بریفنگ دی۔
سی ٹی او لاہور نے ہسپتال میں پارکنگ انتظامات کا جائزہ لیااور میو ہسپتال کی دیواروں کے ساتھ تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا ۔نیلا گنبد، انارکلی کے گردونواح میں بھی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئیں۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے ایمرجنسی روڈز اور ایمرجنسی گیٹ کو ایمبولینسز و دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے کلئیر رکھنے کا حکم جاری کیا ۔سی ٹی او کی ڈی ایس پی کو ایم ایس اور سکیورٹی آفیسر سے ملاقات کی بھی ہدایت دی گئی۔