کلینک آن وہیلز پروگرام؛ ایک روز میں پانچ ہزار مریضوں کی خدمت

15 May, 2024 | 01:02 AM

سٹی42:   پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نگرانی میں کلینک آن وہیلز پروگرام اپنے آغاز کے دو سرے ہفتے ہی  بڑے ہسپتالوں کے برابر دکھی عوام کی خدمت کرنے لگا ہے۔

گزشتہ روز  کلینک آن وہیلز پروگرام کے موبائل فیلڈ ہسپتالوں میں 4198 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، صوبہ بھر میں 368 مریضوں کے لیب ٹیسٹ کئے گئے اور 246 مریضوں کے الٹراساونڈ، ایکسرے کئے گئے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نےبتایا ہے  کہ تمام فیلڈ ہسپتالوں میں اب تک 26603 مریض طبی سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں، لاہور، مظفرگڑھ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ڈی جی خان، اٹک، بہاولپور،سرگودھا، حافظ آباد، ملتان، جھنگ، نارووال، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی فیلڈ ہسپتال کام کررہے ہیں۔ منڈی بہاوالدین، چکوال، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، خانیوال، لیہ، پاکپتن، سیالکوٹ، وہاڑی، مری اور جہلم میں بھی فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کردیا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت  تمام مریضوں کو ادویات، ٹیسٹوں کی مفت طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی اور  موومنٹ مانیٹر کررہے ہیں اور مریضوں کے گھروں میں مفت ادویات فراہم کرکے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا۔

مزیدخبریں