غیر مسلم ممالک میں مسلمانوں کو مذہبی امور میں دشواریاں درپیش ہیں، سجادہ نشین اجمیر شریف

15 May, 2024 | 12:49 AM

طلحہ اشرف:  سجادہ نشین اجمیر شریف پیر سید سرور چشتی نے لاہور میں اپنے اعزاز میں عشائیہ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اچھے حالات میں رہ رہے ہیں، غیر مسلم ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو مذہبی امور میں دشواریاں ہوتی ہیں۔  

سجادہ نشین اجمیر شریف پیر سید سرور چشتی  کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام جامعہ العروہالوثقوی ڈیفنس روڈ پر کیا گیا تھا۔ ملک بھر سے روحانی خانوادوں کے سجادہ نشین اور روحانی شخصیات بھی اس عشائیہ میں مدعو  تھے۔
سجادہ نشین اجمیر شریف پیر سید سرور چشتی نے  عشائیہ میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔  علامہ سید جواد نقوی نے علمہ کے ہمرہ سید سرور چشتی کا استقبال کیا ۔

پیر سید عثمان فرید چشتی ،سید فہد علی قادری ۔چئیرمن کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ۔علامہ اصغر عارف چشتی، قاری نعیم ربانی، پیر سید منیر گیلانی، سید سرمد علی قادری زنجانی، غلام علی عرفانی، امداد اللہ قادری، احسان الحق ،  قاسم شاہ گیلانی ، پیر سید عثمان نوری سید نو بہار شاہ، پیر غلام رسول اویسی سمیت دیگر علامہ اور گدی نشین حضرت نے بھی اس نورانی محفل میں شرکت کی۔

 پیر سید سرور چشتی اور علامہ جواد نقوی نے اس موقع پر محفل کے شرکا سے گفتگو بھی کی۔  پیر سرور چشتی  فرمایا کہ  پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔  آپ اچھے حالات میں ہیں۔ غیر مسلم ممالک میں مذہبی امور میں مشکل ہوتی ہے۔ مولانا جواد نقوی نے بھی عشائیہ کے شرکا سے گفتگو کی۔

مزیدخبریں