وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

15 May, 2023 | 10:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر  دیا۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی ،  ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 12 روپے کمی کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی  گئی۔12 روپے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 30 روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 258 روپے ہوگئی۔ مٹی کا تیل 12 روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 164.7 روپے ہوگئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 152 روپے مقرر کر دی گئی۔

مزیدخبریں