ویب ڈیسک: 9 مئی کو ایس پی شعیب میمن کو انصاف ہاؤس اور شارع فیصل کے باہر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا مگر وہ شر پسندوں کو منتشر کرنے میں ناکام رہے اور زخمی ہونے کا بہانہ کرکے ممیدان چھوڑ کر ہی چلے گئے۔ اور 3 روز تک پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطے میں نہیں آئے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو ایس پی تحریک انصاف کےکارکنوں کو منتشر کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد سیاسی کارکنوں نے ایک پیپلزبس کو نذر آتش کیا، قیدیوں کی وین کو آگ لگائی اور ایک پولیس موبائل پر بھی حملہ کیا جس کے بعد سندھ رینجرز اور پولیس کی چوکی کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ضلع میں تعینات افسران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو آگاہ کیا۔ تحقیقات کے بعد ایس پی شعیب میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ایس پی جمشید شعیب میمن کو کراچی پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔