انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں یاسمین راشد  کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا

15 May, 2023 | 07:50 PM

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد  کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انہیں پولیس لائنز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت استفسار کیا کہ ا ن کوکہاں سے گرفتارکیاگیا؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ سینٹرل جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔ 

عدالت نے کہا کیا ان کا میڈیکل کرایا ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل کرایا ہے اور اسپتال نے انہیں ڈسچارج کردیا ہے۔

عدالت نے کہا اس حالت میں کیسے ریمانڈ دیں؟ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کےمعاملے پر فیصلہ محفوظ کرتےہوئے انہیں پولیس لائنزاسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سرکاری اسپتال سے فٹنس سرٹیفکیٹ بنواکریاسمین راشد کوکل دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہاکہ ہم نے کوئی حملہ نہیں کیا، انہوں نے اپنے بندے اندر ڈال کر یہ سب کرایا،یہ پی ٹی آئی کو نااہل کرانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں