ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی میانوالی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق محسن رضا نقوی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، اور ہسپتال کے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایمرجنسی وارڈ میں ایئر کنڈیشنڈ بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ محسن نقوی نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا بھی معائنہ کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے شر پسندوں کے حملے سے متاثر پولیس خدمت مرکز کا جائزہ لیا ۔جہاں آئی جی پنجاب نے سی ایم کو بریفننگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر زمان اختر بھی ہمراہ موجود تھے۔
ہسپتال میں محسن نقوی مریضوں کے لواحقین سے گھل مل گئے، اور لواحقین کی شکایات کے ازالے کیلئے کمشنر سرگودھا کو احکامات دیئے۔