ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب کے 162پولیس افسران و اہلکار زخمی

شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب کے 162پولیس افسران و اہلکار زخمی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا۔پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ 

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے شر پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ 

واضح رہے کہ سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد3368 تک جا پہنچی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer