ویب ڈیسک: سپریم کورٹ ک آگے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے دھرنا کے باعث منگل کے روز عدالت کا وقت ختم ہونےکے بعد چھٹی ہوئی تو ججوں کی گاڑیاں سپریم کورٹ پارکنگ سے منسلک پی ایم آفس کے گیٹ سے روانہ ہوئیں جبکہ عدالتی عملے کی بسیں بھی پارکنگ کے راستے پی ایم آفس کے اندر سے باہر روانہ ہوئیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کے باعث سپریم کورٹ کے ججوں نے گھر واپس جانے کے لئےعقبی دروازہ استعمال کیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کارکن اپنے پروگرام کے مطابق کل صبح بھی سپریم کورٹ کےباہر دھرنا دے کر بیٹھے رہے تو جج صاحبان عدالت آنے کے لئے بھی عقبی دروازہ استعمال کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر دھرنا میں شریک سیاسی کارکنوں نے عدالت عظمیٰ کے چیفجسٹس اور بعض دیگر ججوں کے رویہ کے متعلق دلچسپ پیغامات پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے عدالتی رویے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر دھرنا جاری ہے۔