ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر گرفتار 

قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر گرفتار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور اداروں پر حملہ آور ہوکر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون شکن عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے، اداروں پر حملہ آور ہونے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ان شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کے حکم پر شر پسند عناصر کے خلاف 34ایف آئی آرز درج کی گئی۔ ان مقدما ت میں کینٹ ڈویژن میں 16،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10مقدما ت،سول لا ئنز ڈویژن میں 7مقدمات جبکہ صدرڈویژن میں 01مقدمہ درج کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے ساتھ کوئی نرمی روا نہیں رکھی جائے گی اور سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔