پی ٹی آئی کی تمام گرفتار،زخمی، جاں بحق پارٹی کارکنوں کی بھرپور معاونت کی ہدایت

15 May, 2023 | 04:52 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاں بحق، زخمی اور گرفتار کارکنان کو بھرپور قانونی معاونت کیلئے احکامات جاری کردیے گئے۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان بھر کے تمام سابق اور موجودہ ایم این اے، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو  ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام گرفتار، زخمی، جاں بحق پارٹی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ قانونی معاونت کیلئے  متعلقہ انصاف وکلاء ٹیم سے رجوع کریں۔ آئی ایل ایف کے وکلاء تمام گرفتار،زخمی اور جاں بحق پارٹی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں