ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن وامان کی صورتحال؛ الیکشن کمشن کیلئے  پنجاب حکومت کی بریفنگ تیار

Mohsin Naqvi, Law and Order Situation, BBriefing, Election Commission of Pakistan, Punjab Interim Goverrnment, Cty42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب میں شر پسند عناصر کی جانب سے سرکاری و نجی املاک و تنصیبات پر دھاوا بولنے اور نقصان پہنچانے کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف الیکشن کمشنر کو امن و امان کی صورتحال پر اپ ٹو ڈیٹ بریفنگ دینے کی تیاری مکمل ہے، آپ جب چاہیں میں اور  میری ٹیم الیکشن کمشن کے ارکان کو امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ کے لیے تیار ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال کے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ تیار ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ صوبے کو کچھ روز میں شرپسند عناصر کی جانب سے بہت زیادہ تشدد و خون خرابہ کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انتہائی اہم سرکاری و نجی املاک پر حملہ کرکے آگ لگائی گئی۔ شر پسند عناصر کے ان اقدامات سے سرکاری و نجی املاک کو بھاری مالی نقصان ہوا۔

پنجاب حکومت کے مطابق عوام کا تحفظ کرتے ہوئے متعدد قانون نافذ کرنے والے افسران و جوانوں زخمی ہوئے۔ پنجاب حکومت تشدد پسند عناصر کی جانب سے ایسی تمام کارروائیوں کو روکنے کے لیے متحد ہے۔