منسوخ شدہ پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

15 May, 2023 | 04:40 PM

Ansa Awais

( سٹی42) اسٹیٹ بنک کے مطابق منسوخ شدہ پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ 30 جون 2023ء تک بڑھا دی گئی ہے۔

 حکومت نے اس سے پہلے ان پرائز بانڈز کو نقد کروانے کیلئے 30 جون 2022ء کی تاریخ  مقرر کی تھی۔اب عوام  7500، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ 30 جون 2023ء تک کیش کروا سکیں گے۔ اسکے علاوہ پرائز بانڈ کیش اصل قیمت پر بینک اکاونٹ میں منتقل کرسکتے ہیں جبکہ 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے بانڈز، پریمیم پرائز بانڈ میں منتقل کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق پرائز بانڈز کو اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے کیش کروایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے بینکوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

 خیال رہے کہ 30 جون 2023ء کے بعد یہ پرائز بانڈز قابل استعمال نہیں رہیں گے اور نہ ہی انکو تبدیل کروایا جاسکے گا۔

مزیدخبریں