عمران فتنہ اور انتشار ہے، سر عام پھانسی دینا چاہئے تھا، راجا ریاض

15 May, 2023 | 04:08 PM

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  راجہ ریاض کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف نے ملک کے ساتھ وہ کردیا جو آج تک بھارت یا طالبان بھی نہیں کرسکے، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر  راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے وہ کام کیا ہے کہ پوری قوم کے سر شرم سےجھک گئے۔

آج پورا ایوان شرمندہ ہے، جو  جہاز  بھارت گرا نہیں سکا وہ شرپسندوں نے جلا دیے۔

 سپریم کورٹ نے حالات بہتر بنانےکیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی تجویز دیدی
 
  راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان فتنہ ہےانتشار ہے، عمران خان اور حواریوں نے اداروں کے خلاف مہم چلائی ،کبھی ریمانڈ میں کسی کو ضمانت ملی ہے؟  لاڈلے کو ریمانڈ کے دوران عزت و احترام کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی.

اپوزیشن لیڈر  راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف  آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ملک دشمنوں کو  اگر لگام نہ ڈالی گئی تو یہ پاکستان کو توڑنےکے لیے جو کچھ ہوسکےگا کریں گے۔

مزیدخبریں