ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی وی چینل ریاستی اداروں کیخلاف مواد نشر نہ ہونےکو یقینی بنائیں: پیمرا

PEMRA, TV Channels, Article 19, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہدات کی ہےکہ ٹی وی چینلز کسی بھی ریاستی ادارے کے خلاف مواد نشر نہ کرنےکو یقینی بنائیں۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار اور  تقریر  ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم یہ آزادی قانون کے تحت کچھ مناسب پابندیوں سے مشروط ہے، ریاستی اداروں کےخلاف مواد نشر کرنا پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پیمرا ضابطہ اخلاق 2015 کے تحت ٹی وی چینلز مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف مواد نشر نہیں کرسکتے، ٹی وی چینلز  پیمرا قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور کسی ریاستی ادارے کے خلاف مواد نشر نہ کرنےکو  یقینی بنائیں۔

پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلز اپنے ایڈیٹوریل بورڈ کوپیمرا قوانین پر عمل درآمد کرانےکا پابند بنائیں، ٹی وی چینلز  ایسی کسی صورتحال میں ٹائم ڈیلے میکینزم کو موثر انداز میں استعمال کریں، ٹی وی چینلز  پیمرا ضابطہ اخلاق 2015 کی شق 17 کے مطابق غیر جانبدار اور آزاد ایڈیٹوریل بورڈ بنائیں۔