القادر ٹرسٹ کیس؛ عدالت نے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

15 May, 2023 | 02:40 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے بشری بی بی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت  پر سماعت کی گئی۔جسٹس  سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے  بشری بی بی کی درخواست پر سماعت  کی۔

عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ بشری بی بی کی23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

مزیدخبریں