9 مئی لاقانونیت؛ قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس منگل کو ہو گا

15 May, 2023 | 02:29 PM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں مسلح افواج کی قیادت اور حکام شریک ہوں گے۔  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر بریفنگ دی جائےگی۔

مزیدخبریں