ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں مسلح افواج کی قیادت اور حکام شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر بریفنگ دی جائےگی۔