ویب ڈیسک: کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کو جیکب آباد کی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی 30 روز کے لیےنظر بند ہیں اور ان کی کسٹڈی جیکب آبادجیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کا بتانا ہےکہ ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا ہے۔